سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں،کیپٹن عاصم ملک 173

سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں،کیپٹن عاصم ملک

سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباددبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت کرنے والے چہروں کو صرف بے نقاب نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کرکے اس کرپشن اور خرید و فروخت کے سلسلے کو مستقل طور پر بند کرانا چاہیے خرید و فروخت کا یہ سلسلہ نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے بلکہ جمہوریت کے نام پر بدترین دھبہ بھی ثابت ہو رہا ہے،

ایسے کرپٹ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان لوگوں کی وجہ سے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم، معزز عدلیہ اور پاک فوج سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ ایسے عناصر جو سینٹ اور عام انتخابات میں خرید و فروخت میں ملوث پائے جاتے ہیں ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرکے قومی خزانہ میں جمع کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں