آل پاکستان پرائیوٹ سکول ایک کالجز ایسوسی ایشن دولتالہ زون کے وفد کی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سے ملاقات 202

آل پاکستان پرائیوٹ سکول ایک کالجز ایسوسی ایشن دولتالہ زون کے وفد کی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سے ملاقات

آل پاکستان پرائیوٹ سکول ایک کالجز ایسوسی ایشن دولتالہ زون کے وفد کی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سے ملاقات

دولتالہ(نوید اے راجہ سے) آل پاکستان پرائیوٹ سکول ایک کالجز ایسوسی ایشن دولتالہ زون کے وفد کی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود سے ملاقات وفد کی قیادت ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سید منور نقوی اور صدر دولتالہ سید امجد علی شاہ نے کی وفد نے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے تشہیری بورڈ پر لاکھوں روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو کہ سر ا سر نا انصافی ہے

گزشتہ ایک سال سے کورونا کے باعث ادارے بند ہیں اور فیس کی عدم وصولی کے باعث سکول کی عمارت کے کرائے،سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی،یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر اخراجات سکول مالکان کے لیے پہلے ہی مشکلات پیدا کیے ہیں لہذا امسال تشہیری بورڈ ٹیکس میں چھوٹ دی جائے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے بات چیت کی جائے گی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں