محکمہ صحت نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک 134

محکمہ صحت نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک

محکمہ صحت نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائے اور محکمہ صحت کے افسران حفاظتی ٹیکہ جات لگانے والی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایکسیلریشن ای پی آئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد، ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ڈاکٹر فضل الرحمن بلال سمیت محکمہ صحت کے افسران نے بھرپورشرکت کی۔

اے ڈی سی آر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ویکسینیٹرز خاص خیال رکھیں کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کوئی بچہ ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو آئندہ زندگی میں میں موذی اور جان لیوا امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں۔ محمد اکرام ملک نے ای پی آئی سر ویلنس، مین پاور، حفاظتی ٹیکہ جات کی دستیابی و سپلائی، سالانہ اہداف، ویکسینیشن پلان، یونین کونسلز ای پی آئی پوائنٹس،

ڈیمانڈز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ضلعی افسر صحت نے بتایا کہ پیدائش سے لے کر ڈیڑھ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات تسلسل کے ساتھ لگائے جارہے ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگب بھی دی۔ نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا گے کہ ضلع خانیوال میں نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی شرح تسلی بخش ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے اس سلسلہ میں میں مزید بہتری کے لئے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں