ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کی بمعہ عمائدین ایم این اے یعقوب شیخ سے ملاقات 202

ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کی بمعہ عمائدین ایم این اے یعقوب شیخ سے ملاقات

ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کی بمعہ عمائدین ایم این اے یعقوب شیخ سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کی بمعہ عمائدین ایم این اے یعقوب شیخ سے ملاقات،علاقائی مسائل اور آئندہ کے بلدیاتی انتخابات پر گفتگو، یعقوب شیخ کے بھائی اور توحید علیزئی کی والدہ کی خیریت دریافت کی،تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ممبر یونین کونسل چہکان ڈاکٹر ملک مشتاق احمد نے علاقہ عمائدین کے ہمراہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں حلقہ ایم این اے محمد یعقوب شیخ سے ملاقات کی،

ملاقات میں حاجی محمد جان، حاجی عبدالمجید روڈی خیل اور دیگر افراد ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر ایم این اے محمد یعقوب شیخ نے ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ طویل نشست کی، علاقے کے دونوں اہم رہنماؤں نے یونین کونسل چہکان اور حلقہ این اے 39 کے مسائل پر طویل گفتگو کی،اس موقع پر ڈاکٹر ملک مشتاق احمد نے علاقائی مسائل خصوصی چہکان کے مسائل، ترقیاتی سکیموں اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے

یعقوب شیخ کو بتایا جبکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو کی،ملاقات کے دوران ایم این اے یعقوب شیخ نے ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقے خصوصی چہکان کے علاقوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے وہ ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بہت جلد ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیں گے،اس موقع پر ڈاکٹر ملک مشتاق احمد نے یعقوب شیخ کے بھائی کی تیمار داری بھی کی

جبکہ بعدازاں ڈاکٹر ملک مشتاق احمد نے توحید خان علیزئی سے بھی ملاقات کی اور ان کی والدہ کی بیمار پرسی کی،گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ایم این اے یعقوب شیخ اور سابق ضلع ممبر یوسی چہکان ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات کو سیاسی حلقے اور اہل علاقہ بہت اہمیت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کی جلد آمد متوقع ہے اور اس وقت علاقائی سیاست کا توازن یعقوب شیخ اور ڈاکٹر ملک مشتاق احمد کے حق میں جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں