ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی محکمہ صحت اور دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس نے شہریوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے لئے موذی مچھر کے تدارک کی سرگرمیاں تیز 116

ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی محکمہ صحت اور دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس نے شہریوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے لئے موذی مچھر کے تدارک کی سرگرمیاں تیز

ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی محکمہ صحت اور دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس نے شہریوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے لئے موذی مچھر کے تدارک کی سرگرمیاں تیز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ صحت اور دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس نے بدلتے موسم میں شہریوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے لئے موذی مچھر کے تدارک کی سرگرمیاں تیز کردیں اس حوالہ سے سیمینارز کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جہانیاں سرکاری افسران ملازمین،سول سوسائٹی اور شہریوں کو اس مچھر سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی جارہی ہے-

اس کے ساتھ ڈور ٹو ڈور سرویلینس کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں گھر گھر، پارکوں،قبرستانوں میں جاکر ڈینگی مچھر کی پیدائش کے اسباب کا خاتمہ یقینی بنارہی ہیں ڈپٹی کمشنر نے سرویلینس کے دوران ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کو خصوصی طور پر چیک کرنے کی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہا ہے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع کیا جائے- ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد دفاتر اور گھروں کی چھتوں کو بھی لازمی چیک کیا جائے کسی جگہ پانی کھڑا نظر نہیں آنا چاہئے-ڈپٹی کمشنر مزید کہا ہے کہ شہری بھی اس حوالہ سے ہدایات پر عمل کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں