ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد 183

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا-سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمن نے حکومتی ہدایات کے مطابق بس و ویگن اڈوں پر سفری سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-ڈی ایس پی ٹریفک،سی او میونسپل کمیٹی افتخار بنگش ودیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اڈوں پر حکومتی ہدایات کے مطابق

بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ معیار کی سہولیات فراہم نہ کرنے والے بس و ویگن سٹینڈ مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں اوور لوڈ،ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے- انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اس حوالہ سے مشترکہ مہم چلائیں- ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ کبیروالا میں اسٹینڈ کی حالت مزید بہتر کی جائے گی عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے-زائد کرائے وصول ،ماسک کی پابندہ نہ کرنے اور دھواں چھوڑنے والی بسوں و ویگنوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ بند کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں