ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی قوم پیرا میڈیکس ڈے منایا گیا 251

ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی قوم پیرا میڈیکس ڈے منایا گیا

ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی قوم پیرا میڈیکس ڈے منایا گیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی قوم پیرا میڈیکس ڈے منایا گیا. تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں آگاہی واک کے بعد تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر غوری نے کی. جبکہ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر الطاف حسین اور مہمان اعزاز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر زوہیب صادق تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر غوری نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارا ہر اول دستہ ہیں اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں. مہلک بیماری کورونا وائرس میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے

کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا کہ نرسز اور ڈسپنسر محکمہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے بغیر مریضوں کا علاج ممکن ہی نہیں اور ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب صادق نے کہا کہ پیرا میڈیکس منانے کا مقصد اصل میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے. محکمہ صحت میں یہ لازم و ملزوم ہیں. ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشرجاوید نے کہا

کہ شعبہ ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، وارڈز اور بنیادی ہیلتھ مراکز میں ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے. ڈاکٹر منیب احمد نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے بغیر ہم ادھورے ہیں ان کی بدولت سے ہن اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں سینئر ڈسپنسر محمد شکیل، شرجیل احمد بھٹہ ، ذوہیب مسعود، صائمہ ادریس اور ممتاز قادری نے کہا کہ آج کا دن پیرا میڈیکس کے نام کرنے سے جو عزت اور حوصلہ افزائی ملتی ہے ہمارے پاس وہ الفاظ ہی نہیں جو اظہار کر سکیں. اس موقع پر ہم اپنے سینئرز تمام میڈیکل آفیسرز کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے قدم قدم پر راہنمائی کی. خصوصی شرکت تحصیل پولیو فوکل پرسن شاہدالرحمن گل نے کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں