ہر پارٹی سینیٹ کے لیے اوورسیزپاکستانیوں کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ دے، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ممتاز پاکستانی سیاستدان اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ کے لیے اوورسیزپاکستانیوں کو نمائندگی نا دینا قابل افسوس ہے، سینیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی وقت کی ضرورت ہے، اربوں روپے کا زرمبادلہ دینے والے اوورسیزپاکستانیوں کو نظرانداز کرنا ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی سالہا سال سے اپنے وطن سے دور رہ کر محنت مزدوری کررپے ہیں
اور پاکستان کی معیشت میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں لیکن انکا اپنا کوئی بھی حقیقی نمائندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نہیں موجود نہیں جو تھوڑے بہت اوورسیز سے کچھ لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ بھی پاکستان سے امپورٹ ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اوورسیز سے حقیقی اور ہمدرد نمائندہ قومی اسمبلی یا سینیٹ میں ہونا چائیے