وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی بچوں کے بحالی مراکز میں شجر کاری مہم جاری ہے
ٹھٹھہ (امین فاروقی ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں اور بحالی مراکز میں سر سبز مہم کے تحت شجر کاری کی تقریبات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ خصوصی تعلیم اور بحالی مرکز جنگ شاہی روڈ مکلی ٹھٹھہ میں فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ عبیداللہ پہور،
عبدالقدوس ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، ڈاکٹر شیام کمار، نیاز میمن ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ندیم ابراہیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے خصوصی بچوں کے بحالی مراکز کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ سر سبز مہم میں بھرپور حصہ لیں اور خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صوبے کو سر سبز بنانے کے لئے اپنے اپنے متعلقہ اداروں میں شجر کاری کی تقریبات منعقد کریں۔