ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ملک محمد عطاء نے ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ 204

ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ملک محمد عطاء نے ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ملک محمد عطاء نے ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ملک محمد عطاء نے ضلع خانیوال کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا-ڈی سی دفتر آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا لگایا-بعد ازاں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے انہیں ضلع کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا-

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد عطاء نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لئے خصوصی شجر کاری پلان تشکیل دیا جائے اس کے ساتھ کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر بھی سختی کیساتھ عمل کیا اور کرایا جائے-انہوں نے کہا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ تعلیم کے افسران کو واضح ہدایات ہیں کہ کورونا وباء کے دوران سکول چھوڑنے والے بچوں کس ہر صورت سکولوں میں واپس لایا جائے- اساتذہ اور عملہ کی 100 فیصد حاضریاں بھی یقینی بنائی جائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں