Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مسلم لیگ(ق) ڈیرہ کے وفد کی صوبائی صدر محبوب اللہ جان سے ملاقات

مسلم لیگ(ق) ڈیرہ کے وفد کی صوبائی صدر محبوب اللہ جان سے ملاقات

مسلم لیگ(ق) ڈیرہ کے وفد کی صوبائی صدر محبوب اللہ جان سے ملاقات

مسلم لیگ(ق) ڈیرہ کے وفد کی صوبائی صدر محبوب اللہ جان سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) مسلم لیگ(ق) ڈیرہ کے وفد کی صوبائی صدر محبوب اللہ جان سے ملاقات,پارٹی کے امور اور ضلع میں تنظیم سازی پر گفتگو,صوبائی صدر کا ضلعی اور تحصیل ڈیرہ قیادت کی کارکردگی کی تعریف,ضلعی صدر کا صوبائی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار,
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ق) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک وفد نے گذشتہ روز ضلعی صدر رحمت اللہ خان کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے صوبائی صدر اور سابقہ ایم این اے محبوب اللہ جان سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات کرنے والے وفد میں ضلعی صدر رحمت اللہ خان کے علاوہ تحصیل ڈیرہ کے صدر ملک انعام اللہ ایسر اور عرفان خان شامل تھے، ضلعی وفد نے صوبائی صدر کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری پارٹی تنظیم سازی اور پارٹی سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور پانچوں تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز و کابینہ کی

تفصیلات اور کارکردگی بارے بتایا، ضلعی صدر نے ضلع اور تحصیلوں میں تنظیم سازی کی تکمیل، لیبر ونگ کے قیام اور پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے دفتر کے قیام کے حوالے سے اعتماد میں لیا,پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس طویل ملاقات میں صوبائی صدر محبوب اللہ جان نے مسلم لیگ(ق) ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر رحمت اللہ خان اور تحصیل ڈیرہ صدر ملک انعام اللہ ایسر سمیت تمام تحصیل صدور و جنرل سیکریٹریز کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ضلع اور تحصیل تنظیمیں مسلم لیگ(ق) کو ضلع کی سب سے بڑی پارٹی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،

انہوں نے ضلعی اور تحصیل کابینہ کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ ضلعی کابینہ پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ اور چودھری پرویز الٰہی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں, صوبائی صدر محبوب اللہ جان نے کہا کہ صوبائی قیادت اور مرکزی قیادت مسلم لیگ(ق) ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور مکمل سرپرستی کر رہی ہے، اس موقع پر ضلعی صدر رحمت اللہ خان اور تحصیل ڈیرہ صدر ملک انعام اللہ ایسر نے مرکزی قیادت اور صوبائی صدر محبوب اللہ جان و صوبائی جنرل سیکریٹری وجہہ الزماں کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ مرکزی اور صوبائی قائدین کی سرپرستی میں ان شاءاللہ بہت جلد پاکستان مسلم لیگ(ق) ضلع ڈی آئی خان کی سب سے فعال اور منظم پارٹی بن کر ابھرے گی، ضلعی وفد نے صوبائی قیادت کا اعتماد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی کابینہ صوبائی صدر،صوبائی جنرل سیکریٹری اور مرکزی قائدین کی سرپرستی میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سےانجام دیں گی،ملاقات میں مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کے پیغام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دن رات کام کریں گے

Exit mobile version