Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضمنی الیکشن: پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ نے تحریک انصاف سے نشست چھین لی

ضمنی الیکشن: پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ نے تحریک انصاف سے نشست چھین لی

ضمنی الیکشن: پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ نے تحریک انصاف سے نشست چھین لی

ضمنی الیکشن: پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ نے تحریک انصاف سے نشست چھین لی

قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دوحلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 75سیالکوٹ، این اے 45کرم ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ ہوئی۔

بعض پولنگ اسٹیشن پر عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار رہی،کہیں کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل نظرآیا توکہیں اسے نظراندازکیاگیا، بزرگ ووٹرزبھی پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

 این اے 75 سیالکوٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75  ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے 360 میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 24896  ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان18033 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 75 سیالکوٹ  میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔صبح ہوتے ہی پولنگ اسٹیشوں کے باہر ووٹرزکی آمد شروع ہوگئی اوروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قطاریں لگ گئیں حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد4لاکھ 4ہزار3 ہے۔ یہاں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

این اے 45ضلع کرم 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے 73  پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  آزاد امیدوار حاجی سید جمال 10489 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےملک فخرزمان 9688  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 45ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ قبائلی ضلع میں صبح 8 بجےسےہی پولنگ کا عمل جاری تھا جوپانچ بجے تک جاری رہا۔

یہاں مجموعی طورپر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقے میں 134 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے تھے۔

پی کے 63 نوشہرہ 

خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج  کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ  لیکر  پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر  17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی،  پریزائیڈنگ افسر کے مطابق عملے کے دیر سے پہنچنے کے باعث تاخیرہوئی۔

نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہ پی پی 51

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 85 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 28082 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 21516 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اوردیگردیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔

یہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی۔

Exit mobile version