وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اوور سیز پاکستانیوں کے شکایات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری 206

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اوور سیز پاکستانیوں کے شکایات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اوور سیز پاکستانیوں کے شکایات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اوور سیز پاکستانیوں کے شکایات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں-اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی نے 4 کیسز کا فیصلہ سنادیا-اجلاس میں 12 کیسز کو ضروری دستاویزات مکمل کرکے کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا گیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور چیئرمین کمیٹی اظہیر جاوید دھول کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی- چیئیرمین اور ڈپٹی کمشنر نے فردا” فردا” کیسز کی سماعت کی-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نے کہا کہ بیرن ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائےکیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے باقاعدگی کے اجلاس منققد کئے جارہے ہیں- ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ درخواستوں کو نمٹانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں