پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کیخلاف جوکیہ برادری اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کا دھابیجی نیشنل ہائی وے پر احتجاج 163

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کیخلاف جوکیہ برادری اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کا دھابیجی نیشنل ہائی وے پر احتجاج

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کیخلاف جوکیہ برادری اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کا دھابیجی نیشنل ہائی وے پر احتجاج

ٹھٹھہ( امین فاروقی )پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کیخلاف جوکیہ برادری اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کا دھابیجی نیشنل ہائی وے پر احتجاج سخت نعرہ بازی حلیم عادل شیخ کو فوری طور پر اسمبلی سے نکالنے کا مطالبہ.جوکیہ برادری کے حفیظ جوکیو افضل جوکیو اور پ پ رہنما سکندر پنہور،

عبدالسلام تنولی، شاھد مری و دیگر نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے ملیر میں الیکشن کے دوران جدید ہتھیاروں کی نمائش کرکے مقامی لوگوں کو حراساں کیا اور جوکیہ برادری کے سردار جام عبدالکریم جوکیو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو اسمبلی سے نکالا جائے دیگر صورت میں پوری سندھ میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں