تعلیم یافتہ نوجوان قوموں کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں،کیپٹن عاصم ملک 231

تعلیم یافتہ نوجوان قوموں کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

تعلیم یافتہ نوجوان قوموں کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد،دبئی(بیورورپورٹ) مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی اداروں کی طرف توجہ دینا ازحد ضروری ہے کیونکہ بعض پاکستانی تعلیمی ادارے پاکستانی بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا نہیں کرپارہیں،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ میری پیدائش اور میرا بچپن متحدہ عرب امارات میں گزرا ہے اور میں یہاں پاکستانی تعلیمی اداروں کے معیار سے خوب واقف ہوں بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی ادارے اس معیار کے نہیں جس معیار کے ہونے چاہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ تعلیم اور تعلیم یافتہ نوجوان کسی بھی قوم کی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں،

میں سمجھتا ہوں جب تک پاکستانی بچے عالمی معیار کی تعلیم سے فیضیاب نہیں ہوں گے تب تک ہم دنیا کی دیگر قوموں کا ترقی میں مقابلہ نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی پاکستانی حکومت نے مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جو لمحہ فکریہ ہے، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مڈل ایسٹ خصوصا متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ٹھوس پالیسی بنائے اور ان تعلیمی اداروں میں عالمی معیار کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں