علاقہ وانڈہ موچیانوالا، نکاسی آب کا منصوبہ ناقص میٹریل کی نظر 166

علاقہ وانڈہ موچیانوالا، نکاسی آب کا منصوبہ ناقص میٹریل کی نظر

علاقہ وانڈہ موچیانوالا، نکاسی آب کا منصوبہ ناقص میٹریل کی نظر

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) علاقہ وانڈہ موچیانوالا، نکاسی آب کا منصوبہ ناقص میٹریل کی نظر، نالے اور رکھی گئی سلیٹوں میں ناقص میٹریل کا استعمال، سلیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل علاقہ کا علی امین گنڈہ پور سے ایکشن لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے حلقہ کے اہم علاقے وانڈہ موچیانوالا کی نکاسی آب اور نالے پر لگائی جانے والی سلیٹیں ناقص میٹریل کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، وانڈھا موچیاں والا کی مین نکاسی کا یہ ٹھیکہ TMA ڈیرہ کے کنٹریکٹرز نے 48 لاکھ روپے کی خطیر لاگت میں بناکر دیا ہے جس میں انتہائی ناقص ترین مٹیریل استعمال کیا گیا ہے،

اس حوالے سے اہلیان وانڈہ موچیانوالا نے میڈیا کو بتایا کہ ٹھیکیدار نے نہ تو نکاسی آب کا نالہ مضبوط بنایا اور نہ ہی سلیٹوں میں مضبوط میٹریل استعمال کیا اور یہ سب کچھ ان سلیٹوں کی ساخت سے صاف نظر آرہا ہے، اہلیان علاقہ نے کہا کہ حالانکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے واضع ہدایات دی ہوئی تھیں

کہ کہیں بھی کام کے معیار میں کمی نا ہو ورنہ دوسری صورت میں اہل علاقہ کام بند کروا دیں، اب وانڈھا موچیاں والا میں کام کا یہ حال ہے اتنی بڑی اسکیم کو لاپرواہی سے بناکر ٹھیکیدار چلتے بنے جس سے علاقہ مکین بہت پریشان ہیں اور سراپا احتجاج ہیں، اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے میں فوری ایکشن لے تاکہ اہل علاقہ اس مصیبت سے نکل سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں