اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دولتالہ کو بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے بس فراہم کردی گئی
دولتالہ(نوید اے راجہ سے)اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دولتالہ کو بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے بس فراہم کردی گئی،یہ بس بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی مفت سہولت مہیا کرے گی،بس دولتالہ سے سود بھڈانہ تک سفر کرے گی،اگلے ہفتے سروس کا آغاز کردیا جائے گا،عوامی حلقوں کی جانب سے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دولتالہ کے بچوں کیلئے حکومت کی جانب سے نئی بس کی سہولت مہیا کردی گئی اورڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فوزیہ خورشید نے بس سکول انتظامیہ کے حوالے کردی ہے، سینٹر کے انچارج محمود الحسن نے بتایا کہ یہ بس آئندہ ہفتے سے اپنی خدمات کا آغاز کردے گی
،اس کا روٹ دولتالہ سے سکھو،سکھو سے بکھر،بکھر سے سود بھڈانہ تک ہو گا،یہ بس بچوں کو صبح پک بھی کرے گی اور چھٹی کے بعد ڈراپ بھی کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اسپیشل بچوں کیلئے تمام سہولیات دولتالہ میں مہیا کردی ہیں جو بچے اب تک داخلوں سے محروم ہیں والدین انہیں جلد از جلد داخل کرائے،انہوں نے بتایا کہ داخلے اب بھی جاری ہیں،اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دولتالہ کو بس کی سہولت میسر آنے پر عوامی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا گیا اور محکمہ تعلیم کے حکام کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے