وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی جشن بہاراں کی تقریبات اور پھولوں کی نمائش 6,7 مارچ کو شبیر اسٹیڈیم میں کرائی جائے گی- انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک اور محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری افسران، انڈسٹریل یونٹس نمائندگان نے شرکت کی- جشن بہاراں پر پھولوں کی نمائش کیساتھ،اینیمل کیٹ واک، منی میرا تھان،پی ٹی شو
،کبڈی،رشہ کشی ، کرکٹ مقابلے ،گھوڑا ڈانس،جھومر ڈانس کرانے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے اس کے ساتھ دستکاری کی اشیاء،کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگوائے جائیں گے- ریسکیو 1122، سول ڈیفینس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے-جبکہ جشن بہاراں کے پہلے دن رات کے وقت قوالی پروگرام،دوسرے دن میوزیکل پروگرام کرایا جائے گا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے افسران کو ہدایت کی کہ جشن بہاراں کے پروگرامز کو یادگار بنایا جائیگا پروگرامز کو رنگا رنگ بنایا جائے- اجلاس میں ڈی او سپورٹس نے بتایا کہ منی میرا تھن سٹی گیٹ سے لے کر ڈی سی دفتر تک کرائی جائیگی –