سٹیٹ یوتھ پارلیمینٹ کے صدر شہیر سیالوی کی گرفتاری کے خلاف سٹیٹ یوتھ پارلیمینٹ سمیت دیگر تنظیموں کا راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی(سٹاف رپوٹر)اسلام اباد اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر شہیر سیالوی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوۓ کہا کےگزشتہ دنوں مسجد وزیر خان کے احاطے میں فیڈرل منسٹر فواد چوہدری اور کچھ فنکاروں نے ڈھول کی تاپ ناچ گانا کیا جس کے خلاف اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر نے جمعہ کے روز مسجد وزیر خان کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پنجاب پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی کہ انہوں نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ۔
سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے راولپنڈی اور اسلام آباد کے قائدین نے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کے اگر شہیر سیالوی کو بروقت رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی جائے گی ۔