عشقِ رسولِ مقبول ﷺ زندگیوں کو پاکیزہ، گمانوں کو نیک اور، بد بختی کو خوش بختی میں تبدیل کرنے والا ہے،پیر محمدحسان حسیب الرحمن 218

عشقِ رسولِ مقبول ﷺ زندگیوں کو پاکیزہ، گمانوں کو نیک اور، بد بختی کو خوش بختی میں تبدیل کرنے والا ہے،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

عشقِ رسولِ مقبول ﷺ زندگیوں کو پاکیزہ، گمانوں کو نیک اور، بد بختی کو خوش بختی میں تبدیل کرنے والا ہے،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی )عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ جب جب اللہ کریم کسی سے راضی ہوا تو اس کو اپنے پیارے حبیب ﷺ کی محبت عطا کی اور آپ ﷺ کے ذکرِ خیر کرنے، سننے، آگے پھیلانے اور اس محبت میں مخلوقِ خدا کو اکھٹا کرنے والی محافل سعادتِ دارین کا باعث ہیں۔ عشقِ رسولِ مقبول ﷺ زندگیوں کو پاکیزہ، گمانوں کو نیک اور، بد بختی کو خوش بختی میں تبدیل کرنے والا ہے۔

اس محبت رسول اللہ ﷺ نے مسلمانانِ عالم کو حیاتِ جادوانی عطا کی اور قیامت تک مسلمانانِ عالم اپنے نبی ﷺ ، اہلِ بیعتِ اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین اور ہر وہ چیز جسے محسنِ اعظم انسانیت ﷺ سے نسبت ہے اس پر دل و جان سے فدا رہیں گے اور یہی جذبہ دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات کا سامان ہو گا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے کریم آقا ﷺ کے ساتھ اپنے تعلق، اپنے ر شتے اور اپنی نسبت کو مضبوط سے مضبوط تر کریں تا کہ یہ تعلق اور نسبت پوری امتِ مسلمہ اور بالخصوص وطنِ عزیز پاکستان کے لئے ربِ رحمان کی بے پناہ رحمتوں اور کرم نوازیوں کے حصول کا وسیلہ بن جائے اور ہم سب اپنے روحانی

مرکز مدینہ منورہ کی جانب سچے دل سے رجوع کر کے متحد و متفق ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال سیالکوٹ کے مقام پر منعقدہ ایک عظیم الشان مقامِ مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ مصطفی ﷺ، علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں