پولیس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں.محمد علی وسیم
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہاہے کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے لہذا شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ضلع میں منشیات فروشوں‘جرائم پیشہ عناصرکے خاتمہ کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کیساتھ اپنا مثبت او رمثالی تعاون جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روزاپنے آفس میں لوگوں کی
درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا۔انہو ں نے کہاکہ پولیس فورس شہریوں کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے‘دفتری اوقات میں سائلین بلا جھجک اپنی شکایات و مسائل کے حل کے لیے مجھ سے مل سکتے ہیں۔ڈی پی او نے کہاکہ انسداد جرائم کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں‘جرائم کی بیخ کنی کیلئے ضلع بھر میں موبائل گشت کے نظام کو موثر بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے لوگوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔