140

فرنٹ لائن پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنے والے پولیس افسران وملازمین محکمہ کا فخر ہیں جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا محمد علی وسیم

فرنٹ لائن پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنے والے پولیس افسران وملازمین محکمہ کا فخر ہیں جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا محمد علی وسیم

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنے والے پولیس افسران وملازمین محکمہ کا فخر ہیں جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ایسے پولیس افسران واہلکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے نقدانعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دئیے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ وہ آئندہ بھی نئے جذبے کے تحت پولیس کے وقاراورعزت میں اضافے کا باعث بنے رہیں

تو دوسری جانب ناقص کارکردگی پر پولیس افسران اورملازمین کے خلاف سزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفترمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسرن اورجوانوں میں تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے جانے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ کہ عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے‘ہمارا مقصدشہریوں کی خدمت او ر جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے‘ہمار ی ڈیوٹی شہریوں کی مشکلات او ران کے مسائل کو غیر جانبداررہتے ہوئے بروقت حل کرنا او ر کارکردگی کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ اپنے طرز عمل او ربرتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں