چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی 188

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت چیف آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے کی. جبکہ ممبران کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے شرکت کی. چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی سے محکمہ کی کارکردگی کے بارے دریافت کیا تو ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے بریفنگ دیتے ہوئے جنوری 2021ء کی کارکردگی بریفنگ دیتے ہوئے

کہا کہ کورونا کے حوالے سے ضلع کے تمام فلاحی مراکز میں اور فیلڈ سٹاف نے کورونا ایس او پیز کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کیا، کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ میٹنگز کیں، ماسک مفت تقسیم کیے اور محکمہ کے پیغام کو بھی شہری اور دیہی علاقوں میں عام کیا. جس کی وجہ سے ہمارے تمام سنٹرز میں کلائنٹس کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، مزید انھوں نے کہا کہ آئندہ ماہ باقاعدگی سے مانع حمل سرجری کا عملی آغاز ضلع کے تمام فیملی ہیلتھ سنٹر میں ہونے والا ہے. کورونا ایس او پیز پر یقینی عمل کرتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی ہے،

اور اس حوالے سے متعلقہ آپریشن تھیٹر کے عملے کو ٹریننگ دے دی گی ہے. جس پر چیف آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتر کارکردگی کی ہدایت کی خصوصی شرکت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال بختاور محفوظ ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد سرور اور NGOs کے نمائندوں نے کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں