Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گزشتہ40سالوں سے اس ملک پر دو ہی سیاسی جماعتوں کی حکمرانی قائم رہی اور برسر اقتدار طبقے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقے کو پسماندہ رکھا گیا ، چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نمائندہ خصوصی) ڈہوک مومن میں قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل دیوار کی تعمیر کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی پر اہلیان علاقہ کا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود کا شکریہ ادا کیا اس سلسلے میں ڈہوک مومن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ گزشتہ40سالوں سے اس ملک پر دو ہی سیاسی جماعتوں کی حکمرانی قائم رہی اور برسر اقتدار طبقے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقے کو پسماندہ رکھا گیا حلقہ بھر میں رابطہ سڑکیں تباہ حال،ہسپتال کھنڈرات بنے ہوئے ہیں مختلف یونین کونسلوں میں بنائے گئے

بی ایچ یو اور ڈسپنسریوں میں کلاس فور،مالی،سویپر اور سینٹری ورکرز کو بٹھا کر عوام کو دھوکہ دیا گیا اور انسانی صحت سے کھلواڑ کی گئی ان تمام مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے کبھی اپنے مسائل کے حل کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہمیشہ دھڑے بندی،پارٹی بازی،زاتی اختلافات کی بنیاد ہم نے ووٹ پول کی اور اس کا خمیازہ ہم گزشتہ40سالوں سے بھگت رہے ہیں لیکن اب تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے وطن عزیز اور علاقے کی

ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ اپنی سوچ تبدیل کریں عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے حکومت خلوص نیت اور صدق دل سے عام آدمی کے مسائل کے کل وقتی حل کے لیے اپنے وسائل استعمال کر رہی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کا مقابلہ ایک مافیا کے ساتھ ہے

وہ مافیا جو اس ملک کو نوچ کر رکھا رہا تھا اور یہ مافیا نہیں چاہتا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی ترقی،عوامی خوشحالی کے منصوبوں پر کام کر سکے اس مافیا کے ساتھ جنگ میں آپ وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے دست و بازو بنیں مشکلات جز وقتی ہیں بہت جلد اچھا وقت آئے گا ہمارا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ،ملکی معیشت کو بہترین بنانا،عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کی سر بلندی ہے تقریب میں سید ابرار شاہ،سید شجاعت کاظمی،راجہ زبیر اور دیگر نے بھی شرکت کی

Exit mobile version