مسلم لیگی قیادت کو ملکی استحکام،اور تعمیر و ترقی کے لیے بے پناہ خدمات پر سزائیں دی جا رہی ہے، ملک ناصر خلیل
دولتالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض میں ضمانت حق و سچ کی فتح ہے مسلم لیگی ببر شیروں کی رہائی پر تمام کرکارکنان اور اعلی قیادت کو مبارک باد ہیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ملک ناصر خلیل صدر مسلم لیگ ن اٹلی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قیادت کو ملکی استحکام،اور تعمیر و ترقی کے لیے بے پناہ خدمات پر سزائیں دی جا رہی ہے
انتقامی کاروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں زندہ ہے موجودہ حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوامی مشکلات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اڑھائی سالوں میں ہی حکومت وقت نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں