چار سو400 سے زائد مرد و خواتین ملازمین کی پاشا گروپ میں شمولیت دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ ریفرنڈم جیت چکا ہوں عزت کمال پاشا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کو سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس جی سیون میں سی ڈی اے کی مختلف ڈائریکٹوریٹس سے 400 سے زائد مرد اور خواتین ملازمین نے رٹائرڈ ٹولے یاسین گروپ اور امان اللّہ گروپ کو چھوڑ کر اپنے حقیقی گھر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
ثقلین قریشی ، عبدالکفیل ، حمزہ خالد ، فرید خان ، میڈم آسیہ قریشی صاحبہ ، مالک عبدالمحمد ، چوہدری وحید خان ، محمد اشفاق ، محمد ادریس ، اکرام علی ، فرخ نجم ، فرید لاشاری ، فرید ملانو کی قیادت میں سینکڑوں ساتھیوں نے شمولیت اختیار کی شمولیت کی تقریب کے دوران مختلف ڈائریکٹوریٹس کے ملازمین نے اپنی شرکت سے شمولیتی پروگرام کو جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیا اس موقع پر پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قدر زبردست شمولیت دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ انشاءاللّٰہ ریفرنڈم پاشا گروپ جیت چکا ہے اور ملازمین کی طاقت سے سی بی اے میں آکر خدمت کر کے دکھائیں گے معذوروں کو ان کے حقوق انکی دہلیز تک پہنچائیں گے اور سرپرائز پیکجز دیں گے
سی ڈی اے میں پہلی دفعہ خواتین کو نمائیندگی پاشا گروپ دے رہا ہے اور میڈم آسیہ قریشی صاحبہ کو پاشا گروپ کا سینئر نائب صدر نامزد کرتا ہوں انشاءاللّٰہ سی ڈی اے میں ملازمین کرنے والی ہماری مائیں بہنیں ہیں سب کی عزت اور حقوق کی حفاظت کریں گےقمر عباس ملک :- مرکزی پریس سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ