متعلقہ پولیس افسران زیر تفتیش قتل کے مقدمات کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کریں، محمد علی وسیم 190

متعلقہ پولیس افسران زیر تفتیش قتل کے مقدمات کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کریں، محمد علی وسیم

متعلقہ پولیس افسران زیر تفتیش قتل کے مقدمات کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کریں، محمد علی وسیم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران زیر تفتیش قتل کے مقدمات کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کریں اور ظالم کو سزا اورمظلوم کی دادرسی کے لیے اصل حقائق کی روشنی میں مدعیان کیساتھ رابطے میں رہ کرزیرسماعت مقدمات بروقت عدالت میں پیش کرنے کیساتھ ساتھ وارنٹ اورسمن کی بروقت اصالتاً تعمیل کرائیں‘ناقص کارکردگی اوروقت کا ضیاع قابل قبول نہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈی پی او آفس میں مدعیان کے روبرو زیرتفیتش قتل کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز اورمتعلقہ آئی اوز بھی موجودتھے۔ ڈی پی او نے کہاکہ متعلقہ افسران قتل کے مقدمات میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں