Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جدید زرعی تحقیق کے ذریعے ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ چیئر مین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے کہا ہے زراعت ملکی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔پی اے آرسی جدید زرعی تحقیق پر عمل پیرا ہے جس سے ملک میں زرعی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی اے آرسی نے منڈی بہائوالدین میں حیات ماڈل فارمز کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین پی اے آرسی نے حیات ماڈل فارم کے ساتھ مل کر کسانوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے منصوبہ جات کی نمائش شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

حیات ماڈل فارم کے چیف ایگزیکٹو چوہدری شفاعت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے فارم کو عمدہ طریقے سے چلانے کی تعریف کی اور کہا کہ حیات فارم پر پی اے آرسی اپنی نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کرے گاجو کہ علاقے کے کسانوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی ۔ فارم پر کنو مالٹے کا جدید نسلی پودوں کا جنیاتی یونٹ (جی پی یو ) بنایا جا ئے گا جو علاقے کے کسانوں کو کنو مالٹے کے نہایت اچھی قسم کے پودے فراہم کئے جائیں گے

جیسا کہ منڈی بہائو الدین بہترین کنو کے حوالے دنی میں مشہور ہے نیز جدید طرز پر بکریوں کا فارم بنایا جا ئے گااور عوام کے لئے بہترین گوشت کی فراہمی کے لئے علاقے کے کسانوں کو ترغیب دی جائے گی۔چیئر مین پی اے آرسی نے مزید بتا یا کہ معیاری اور اچھی قسم کے بیج کسانوں کو فراہمی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کوریا سے درآمد شدہ نئی ٹیکنالوجی ایرو پانک شروع کی جائے گی یہ ٹیکنالوجی بہت ہی

اچھی قسم کے بیج تیار کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے اس کے علاوہ علاقے کے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ مچھلی کے پیداواری اضافے کے لئے ترغیب دی جائے گی۔ حیات ماڈل فارم منڈی بہائو الدین کے موقع پر چیئر مین پی اے آرسی کے ہمراہ ڈاکٹر ناصر چیمہ ، ڈائریکٹر (خصوصی اقدامات) پی اے آرسی ، ڈاکٹر تاج نصیب خان، ڈائریکٹر (ہارٹیکلچر) این اے آرسی اور دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version