دولتالہ راولپنڈی روڈ پر ڈونگی پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا
دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ راولپنڈی روڈ پر ڈونگی پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیانقاب پوش ڈاکوتین گھنٹے راہ گیروں کو لوٹتے رہے اور پولیس تھانہ جاتلی خواب خروش کے مزے لیتی رہی شہریوں اور تاجر برادری خوف وہراس کا شکارعلاقہ میں چوری اور ڈکتی کی وارداتیں مقامی پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی سی پی او راولپنڈی نے ڈکیتی کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انچارچ پولیس چوکی دولتالہ سب انسپکٹر واجد منیر کو معطل کر کے لاہین حاضر کردیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی
ذرائع کے مطابق دولتالہ کے نواحی علاقہ راولپنڈی روڈ پر ڈونگی پھاٹک کے قریب رات گے نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوبھاری لکڑی سے روڈ بلاک کرکے درجنوں افراد سے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی تین سے چار ڈاکواسلحہ کی نوک پر ناکہ لگا کر گئی گھنٹوں دیدہ دلیری سے لوگوں کو لوٹتے رہے اس سلسلے میں رضوان اشرف ولد محمد اشرف نے پولیس تھانہ جاتلی کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ مین روڈ دولتالہ کو ڈونگی پھاٹک کے مقام پر ڈاکوؤں نے بھاری لکڑی سے بلاک کررکھا تھا جب میں اپنی فیملی کے ہمراہ راولپنڈی سے دولتالہ واپس آ رہا تھا،مجھ سے پہلے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں عقیل انجم،عادل ولد پرویز،اویس ولد نور محمد کو بھی اسلحہ کی نوک پر روک رکھا تھا،
ڈاکوؤں نے ان نوجوانوں سے نکلنے والے 100روپے چھینے اور پھر مجھ سے 40000روپے بھی چھین لئے،اسی دوران ایک سبزی لانے والی سوزوکی وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے اسے بھی روک لیا اور ڈرائیور امین خان سے10000روپے چھین لئے،درخواست میں مزید بتایا کہ 3/4نا معلوم مسلح افراد کافی دیر تک اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرتے رہے،متاثرین نے15پر کال کرکے واقعہ کی اطلاع پولیس کی دی جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ادھر عوامی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ تھانہ جاتلی میں پولیس گشت کا نظام کو بہتر بنایا جائے