ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کا ریسکیو اسٹیشن خانیوال اور کبیروالا کا دورہ 175

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کا ریسکیو اسٹیشن خانیوال اور کبیروالا کا دورہ

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کا ریسکیو اسٹیشن خانیوال اور کبیروالا کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم نے ریسکیو اسٹیشن خانیوال اور تحصیل کبیروالا کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر خالد محمود نے ریسکیو 1122خانیوال کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام ایمبولینسز، فائروہیکل، ریسکیو وہیکل اور گاڑیوں میں موجود ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور ریسکیو اسٹیشن پر صفائی کا معا ئنہ کیا

اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹراعجاز انجم نے ریسکیو 1122 بہترین انتظامات اور ضلع خانیوال کی عوام کو بہتر انداز میں ایمرجنسی سروس فراہم کرنے پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع ریسکیو سیفٹی آفیسر خانیوال محمدیاسر رضا، ریسکیوسیفٹی آفیسر کبیروالا سید تنویر سبزواری بھی موجود تھے آخرمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر خالد محمود نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں