پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملکی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود 257

پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملکی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود

پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملکی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، ایم پی اے چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملکی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے جنگ لڑ رہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صدق دل اور خلوص نیت سے اس ملک کے وقار کی سر بلندی کے لیے جد و جہد میں مصروف ہیں کرپٹ سیاست دانوں نے اس ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے گزشتہ40سالوں سے اس ملک کو نوچ کر کھانے والے نے وطن عزیز کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ملک معیشت کا جنازہ نکالنے والے اب پارسا بننے کی کوشش کر رہے ہیں 11کرپٹ سیاست دان مل کر بھی ایک ایماندار اور محب وطن لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتے

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری ساجد محمود،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کرنل (ر) اجمل صابر،رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد عظیم،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی،بریگیڈئر (ر) امیر افسر راجہ،سابق چیئرمین میجر (ر) علی رضا،سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری ابرار رشید،علاؤ الدین قریشی،راجہ عبدالوحید نے حصال شریف میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی گزشتہ اڑھائی سالہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے مشکل حالات کے باوجود بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور کابینہ ٹھوس اور جامع حکمت عملی کے تحت معاشی حالات کو بہتر کیا کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ملکی اداروں میں موجود کرپٹ مافیا بھی موجودہ حکومت کی مشکلات میں اضافے کے لیے ہر ممکن حربے استعمال کر رہا ہے ہم نے وزیر اعظم عمران خان کا دست و بازو بن کر کرپٹ سیاست دانوں اور مافیا کو شکست دینی ہے جب کہ ملک دشمن عناصر کو قلع قمع نہیں ہو گا ملکی میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع نہیں ہو سکتا

عوام موجودہ حکومت کا دست و بازو بنیں انشا ء اللہ جیت آپکی ہو گی یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے ہی اس کی حفاطت کرنی ہے عوام اپنی اہمیت کا جانیں لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والے اس ملک کو اغیار کے ہاتھوں گروی رکھنے والوں کو سیاست سے آوٹ کرنے کے لیے ووٹ کی پرچی کا استعمال ضمیر کی آواز پر کریں اس موقع پر جاتلی سے ایک بڑے سیاسی دھڑے راجہ امتیاز نے برادری اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا کنونشن میں پی ٹی آئی کے مقامی قائدین راجہ عامر سعید،چوہدری لیاقت علی،حاجی راجہ عبدالرشید،راجہ روئیداد خان،راجہ فیصل کیانی،حارث امیر راجہ،اور دیگر نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں