جامع مسجد اشرفیہ گو لچوک سرگودھا میں قائم مدرسہ مصباح القرآن سے فارغ التحصیل حفاظ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری وقار احمد عثمانی کی سربراہی میں 17ویں سالانہ بین الاقوامی محفل حسن قرات کا انعقاد ہوا 252

جامع مسجد اشرفیہ گو لچوک سرگودھا میں قائم مدرسہ مصباح القرآن سے فارغ التحصیل حفاظ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری وقار احمد عثمانی کی سربراہی میں 17ویں سالانہ بین الاقوامی محفل حسن قرات کا انعقاد ہوا

جامع مسجد اشرفیہ گو لچوک سرگودھا میں قائم مدرسہ مصباح القرآن سے فارغ التحصیل حفاظ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری وقار احمد عثمانی کی سربراہی میں 17ویں سالانہ بین الاقوامی محفل حسن قرات کا انعقاد ہوا

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)جامع مسجد اشرفیہ گو لچوک سرگودھا میں قائم مدرسہ مصباح القرآن سے فارغ التحصیل حفاظ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری وقار احمد عثمانی کی سربراہی میں 17ویں سالانہ بین الاقوامی محفل حسن قرات کا انعقاد ہوا،رات بھرمصر،تنزانیہ اور پاکستان کے نامور قراء کرام خوبصورت آواز میں کتاب اللہ کی سحرانگیز تلاوت کرتے رہے،جس سے سامعین پر خاص قسم کی کیفیت طاری رہی،گویا رات بھر انوارات و برکات کی بارش ہو تی رہی، سامعین بار بار کھڑے ہو کر قراء کرام کو داد دیتے رہے اس موقع پرجامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے

سربراہ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی راہنماء مفتی محمد طاہر مسعود،مفتی محمد اسحاق ساقی الازھری،انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں ایسی محافل کو قرآن پاک کی عظمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قراء کو نسل پاکستان کے بانی چیئرمین قاری وقار احمد عثمانی کو اتنی بڑی بین الاقوامی محفل حسن قرات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کر تے ہیں،یہ محفل پیغام ہے کہ تمام مسلمان قرآن پاک کی عظمت و تعلیمات پر ایک جگہ جمع ہیں،سرکار دوجہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پاک کو خوبصورت آواز میں پڑھنے والے صحابہ کرام ؓ سے خودسنتے اور لطف اندوز ہو تے،قرآن پاک کی ایسی محفلوں سے اخوت،محبت،

برداشت اور رواداری کو فروغ حاصل ہو تا ہے،اللہ کی رحمت کے نزول کا ذریعہ ہیں،حافظ قرآن کو امت محمدیہ کا سردار قرار دیا گیا ہے،مفتی محمد طاہر مسعود نے سرگودھا کے معروف ترین قاری محمد اشفاق مرحوم رحمت اللہ علیہ کی اتحاد القراء کے پلیٹ فارم سے دی گئی خدمات کو بھی زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حافظ شہزاد گجر اور سید عزیز الرحمان شاہ نے ختم نبوت اور عظمت صحابہ پر کلام پڑھا تو سامعین جھوم اٹھے جس پرنعت خوانوں نے سامعین سے خوب داد حاصل کی،اس دوران اسٹیج پر خانقاہ رحیمیہ قادریہ عزیزیہ رائے پور سرگودھا کے

نائب مسند نشین حافظ عبد الرحیم رائے پو ری،راؤ ظفراقبال رائے پوری،قاری گلزار احمد،قاری محمد زبیر،پیر عبد الوحید ڈوگر،ممبر امن کمیٹی مولانا عمر فاروقی،مفتی محمد افضل،مفتی عبید اللہ،گولچوک مسجد کے مذہبی امور کے صدرحاجی محمد شبیر،ملک نوخیز اختر،راؤ محمد سرور،قاری فتح محمد راشدی،قاری مومن شاہ،قاری عتیق الرحمان مولنا ابراہیم گوندل، محمد مراد ناہیو و دیگر جلوہ افروز رہے،محفل میں فارغ التحصیل حفاظ کرام کی حافظ عبد الرحیم،قاری احمد علی ندیم،حاجی محمد شبیر،مولانا عمر فاروقی و دیگر مہمانان گرامی کے ہاتھوں دستار بندی کی گئی اور انہیں انعامات و اکرام سے نواز گیا اس موقع پر مصر سے آئے قراء کرام کے ہاتھوں کراچی کے معروف سینئر صحافی امین فاروقی و دیگر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔محفل میں عربی اور اردومیں نقابت کے فرائض مفتی محمد علی حیدر نے سرانجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں