حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے 6,7 مارچ کو جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی شبیر اسٹیڈیم میں ہونے والے پروگرامز کو علاقائی ثقافت کے رنگوں سے مزین کرنے کرنے کا فیصلہ 216

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے 6,7 مارچ کو جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی شبیر اسٹیڈیم میں ہونے والے پروگرامز کو علاقائی ثقافت کے رنگوں سے مزین کرنے کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے 6,7 مارچ کو جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی شبیر اسٹیڈیم میں ہونے والے پروگرامز کو علاقائی ثقافت کے رنگوں سے مزین کرنے کرنے کا فیصلہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے 6,7 مارچ کو جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی شبیر اسٹیڈیم میں ہونے والے پروگرامز کو علاقائی ثقافت کے رنگوں سے مزین کرنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں یڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک، محمد اختر منڈھیرا اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے بھی شرکت کی- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو دیئے گئے ٹاسکس کا جائزہ لیا-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن بہاراں پر پھولوں،

ہینڈی کرافٹ،دستکاری،کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز لگائے جائینگے گھوڑا،جھومر ڈانس، اینیمل پریڈ کے انتظامات بھی جلد مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ 6 مارچ کو سٹی گیٹ سے جناح لائیبریری تک منی میرا تھن ریس ، کرکٹ میچ بھی ہوگا جبکہ 7 مارچ کو کبڈی، رسہ کشی کے مقابلے بھی کرائے جائینگے-انہوں نے کہا کہ پہلے دن قوالی،نائٹ،دوسرے دن میوزیکل نائٹ ہوگی جشن بہاراں کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پروگرامز کے حوالہ سے تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ جشن بہاراں پر شہریوں کو بہترین تفریح کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں