ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری. 184

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری اس ضمن میں ڈی پی او نے فرداً فرداً ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات و مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو سائلین کی دادرسی اوران کے مسائل کے حل کے لیے ٹیلی فونک اور تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلیں

ڈی پی او نے کہاکہ خانیوال پولیس مخلوق خدا کی خدمت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کے لیے بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پویس افسران عوام دوست پولیسنگ کیساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء کوفروغ دیں اور صدق دل سے عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ انصاف کی فراہمی‘عوامی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا ہی ہمارامقصدہونا چائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں