بلقیس ایدھی نے اپنی پوری زندگی اپنے شوہر مرحوم ستار ایدھی کے ساتھ فلاحی کاموں میں وقف کردی ، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: شازیہ مری 141

بلقیس ایدھی نے اپنی پوری زندگی اپنے شوہر مرحوم ستار ایدھی کے ساتھ فلاحی کاموں میں وقف کردی ، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: شازیہ مری

بلقیس ایدھی نے اپنی پوری زندگی اپنے شوہر مرحوم ستار ایدھی کے ساتھ فلاحی کاموں میں وقف کردی ، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: شازیہ مری

ٹھٹھہ( امین فاروقی )کراچی ؛ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی اپنے آپ میں ایک ایسی شخصیت ہے جو کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے اور انہوں نے اپنے پوری زندگی اپنے شوہر مرحوم ستار ایدھی کے ساتھ فلاحی کاموں میں وقف کردی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اسی طرح بلقیس ایدھی مرحوم ستار ایدھی کے ساتھ انکی بازو اور طاقت بن کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہی ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار آج

انہوں نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں بلقیس ایدھی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منقعد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ آج عالمی یوم خواتین کے موقعے پر کراچی پریس کلب نے بلقیس ایدھی کو خراج تحسین پیش کر کے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی یوم خواتین کے دن منانے پر عورتوں میں بہت جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے

اور خواتین اپنے حقوق کے حاصلات کے لئے باہر نکلیں ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ آج کے معاشرے میں عورتوں نے اپنی محنت اور لگن سے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے مگر ابھی بھی انکا حقوق حاصل کرنے کے لیے سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 8 مارچ منانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم اس دن پر ان تمام خواتین کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، ذھانت سے معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کیا پھر وہ چاہے فاطمہ جناح ہو، بیگم رانا لیاقت علی خان ہو ، بیگم نصرت بھٹو ہو یا شہید بینظیر بھٹو ہو ، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے معاشرے میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ایسی خواتین موجود ہیں جنہوں نے اپنے نمایاں کارکردگی سے معاشرے میں اپنامقام بنا لیا ہے اور ایسی تمام عورتوں کو ہم آج خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی اور آج بھی بحیثیت ایک پاکستانی قوم انکی مثالیں دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ شہید بینظیر بھٹو کی تقاریر چلائی جارہی ہیں جب سیاست میں جہاں

سیاسی بصیرت اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے وہاں پر انکی تقاریر ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ آج بھی ہم شہید بینظیر بھٹو کے سیاسی فیصلوں کو سورس آف انسپیریشن کے طور پر لیتے ہیں اور انکی ذہانت اور سیاسی بصیرت سے سبق حاصل کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عورتوں کو کمزور نہ سمجھا جائے اور آج کی عورت کی آواز میں اتنا دم ہے کہ وہ اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہے اور اسکی آواز دبائیں نہیں جا سکتی ۔

جاری کردہ
جعفر حسین پنہور
میڈیا کوآرڈینیٹر شازیہ مری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں