سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ نے علاقہ میں صحافت کے پودے کو تناور درخت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،حاجی محمد شفیق
دولتالہ(نامہ نگار) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ نے علاقہ میں صحافت کے پودے کو تناور درخت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ہمیشہ حق و سچ اور مظلوم کی آواز بن کر آپ نے ثابت کیا ہے کہ صحافی حقیقی معنوں میں معاشرے کی آنکھ اور کان ہے گزشتہ تین دہائیوں پر مشتمل جدوجہد اس بات کی غماز ہے کہ پریس کلب دولتالہ صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ علاقے کے عوام کی آواز ہے اور حق و سچ کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا ہے آپ لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں صدق دل اور خلوص نیت سے سے کیے جانے والے کام میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہتی ہے
ان خیالات کا اظہار معروف صحافی حاجی محمد شفیق،اور نعمان عباسی نے شیخ محمد سرفراز کی جانب سے پریس کلب دولتالہ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پریس کلب دولتالہ صحافتی اور تنظیمی امور کی انجام دہی میں اپنی مثال آپ ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ہماراز عزم ہے کہ ہم اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے
عشایئے سے صدر الیکٹرانک میڈیا دولتالہ راجہ حاجی احمد،چیئرمین نوید افسر راجہ،وائس چیئرمین محمد اشفاق انجم،جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا رانا ابرار صدف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ محمد سرفراز نے بطور ممبر پریس کلب دولتالہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی جب کہ جنرل سیکرٹری عابد حسین چوہدری،قاسم علی قاسم،ناصر خان،ملک تصور،حافظ عمران،محمد سلیم،شکیل مغل،صوفی ارشد،سہیل مغل،اور فیصل سمیت پریس کلب دولتالہ کے دیگر عہدیداران و ممبران نے بھی شرکت کی