نوسر باز موبائل فروش کو چونا لگا گئے خریدنے کے بہانے موبائل چیک کرنے کے لیے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار
دولتالہ(نامہ نگار) نوسر باز موبائل فروش کو چونا لگا گئے خریدنے کے بہانے موبائل چیک کرنے کے لیے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے دانیال انجم ولد منیر انجم ساکن دولتالہ نے بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنی دکان واقع نتھہ روڈ پر موجود تھا کہ دو شخص موبائل خریدنے کے لیے دکان میں داخل ہوئے
اور مجھ سے موبائل چیک کرنے کے لیے مانگے میں نے انہیں دو عدد موبائل چیک کرنے کے لیے دیے جن کی مالیت تقریبا32ہزار بنتی ہے اسی اثناء میں ایک شخص دکان سے باہر گیا اور موٹر سائیکل سٹارٹ کیا اور دوسرا شخص موبائل اٹھا کر تیزی سے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور فرار ہو گئے