حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں کورونا ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر میونسپل کمیٹی جہانیاں کے ہال میں انتظام کیا گیا 192

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں کورونا ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر میونسپل کمیٹی جہانیاں کے ہال میں انتظام کیا گیا

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں کورونا ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر میونسپل کمیٹی جہانیاں کے ہال میں انتظام کیا گیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں کورونا ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر میونسپل کمیٹی جہانیاں کے ہال میں انتظام کیا گیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب صادق اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری نے کیا. دوسرے مرحلے میں کورونا ایڈلٹ ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر سینڈ کریں اور متعلقہ کوڈ کی تصدیق کے ساتھ ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر پر تشریف لائیں

اور مفت ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں. ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے سرپرائز دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہانیاں ڈاکٹر زوہیب صادق نے بزرگ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو آپ بتا سکتے ہیں مزید انھوں نے کہا کہ افواہوں پر یقین مت کریں اس کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات نہیں ہیں اس لیے تو سب سے پہلے ویکسین ہم ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر محکمہ صحت کا عملہ مستفید ہو رہے ہیں لہٰذا اس سہولت سے پہلی فرصت میں مفت فائدہ اٹھائیں اس موقع ڈاکٹر واصف اعجاز بھی موجود تھے. شہریوں نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے اس اقدام کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں