وفاقی وزیرعلی امین تحریک انصاف میں ذاتی مفادات کے لیے شامل ہوئے،عرفان کامرانی 137

وفاقی وزیرعلی امین تحریک انصاف میں ذاتی مفادات کے لیے شامل ہوئے،عرفان کامرانی

وفاقی وزیرعلی امین تحریک انصاف میں ذاتی مفادات کے لیے شامل ہوئے،عرفان کامرانی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)مجھے اور میرے ساتھیوں کو کوئی بھی تحریک انصاف سے نہیں نکال سکتا، ہم نظریاتی کارکن ہیں اور پارٹی نظریات کا تحفظ ہم پر فرض ہے، وفاقی وزیر کی کرپشن اگلے جمعہ کو پریس کانفرنس کے ذریعہ بے نقاب کروں گا،عرفان کامرانی،
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن راہنما عرفان خان کامرانی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، پریس کانفرنس میں عرفان کامرانی کے علاوہ پارٹی کے دیگر دیرینہ کارکن بھی موجود تھے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

عرفان کامرانی نے کچھ دن قبل وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے ان پر جو الزامات لگائے اور اور پارٹی کا حصہ نہ ہونے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کون ہوتے ہیں مجھے اپنی نظریاتی جماعت تحریک انصاف سے نکالنے والے، انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن ہیں ہم اس وقت پارٹی میں شامل ہوئے جب تحریک انصاف میں کوئی شامل ہونے کے لئے تیار نہ تھا جبکہ موجودہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی میں شامل ہوئے، انہیں تحریک انصاف میں شامل کرانے والے ہم کارکن ہیں، ہم نے پہلے علی امین گنڈہ پور کو پی ٹی آئی ضلع ٹانک کا صدر بنایا اور بعدازاں ڈی آئی خان میں متعارف کرایا لیکن یہ شخص احسان فراموش ہے، عرفان کامرانی نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جی حضوری کرنے والا انکی نظر میں پارٹی ورکر ہے

جو انکے خلاف جائے گا اس کو وہ پارٹی کا حصہ نہیں مانتے اس کے ارد گرد خوشامدی اورسب اچھا کی رپورٹ دینے والے ابن الوقت لوگ جمع ہیں جو اقتدار کے بعد پارٹی میں نظر بھی نہیں آئیں گے لیکن میں خوشامد پسند اور دوسروں کی بیجا تعریف کرنے والا کارکن نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس ان کے الزامات کا جواب دینے کے لئے منعقد کی جبکہ اگلے جمعے کو وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے جس جس شخص کے نام پر ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں جو کروڑوں کی بے نامی پراپرٹی بنائی ہے وہ ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کروں گا،میرا قائد میرا چیئرمین عمران خان ہے اس کے علاوہ میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، عرفان کامرانی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پارٹی کے دیرینہ رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف محاذ بنائے ہوئے ہیں

اور انہوں نے اپنے ساتھ ایسے لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے جو کل تک تحریک انصاف، وزیراعظم عمران خان اور علی امین گنڈا پور کو گالیاں دیتے تھے لیکن انکی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈہ پور پارٹی منشور کے خلاف کام کررہا ہے، کرونا کی وجہ سے ہر طرف پابندیاں ہیں لیکن منسٹرصاحب ڈیرہ جات کے نام پر جیپ ریلی نکالنے پر بضد ہیں، عرفان کامرانی نے کہا کہ انشاءاللہ ہم پارٹی کا حصہ ہیں، پارٹی کا حصہ رہیں گے

اور اپنے تحفظات وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں گے، میں علی امین گنڈا پور کو نظریاتی راہنما ہی نہیں مانتا، یہ شخص پارٹی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور ہر محکمے اور ہر ضلع میں مداخلت کررہا ہے حتی کہ وزیرستان میں بھی پارٹی معاملات میں بے جا مداخلت کررہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ جنوبی ریجن میں کوئی بھی پارٹی رہنما قد کاٹھ میں ان سے بڑھے، وزیراعظم عمران خان کو علی امین کی پارٹی آئین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چائیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں