صالح پٹ کے نوجوان صحافی اجے کمار لالوانی کے بہیمانہ قتل کیخلاف یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر دھابیجی پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا 202

صالح پٹ کے نوجوان صحافی اجے کمار لالوانی کے بہیمانہ قتل کیخلاف یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر دھابیجی پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

صالح پٹ کے نوجوان صحافی اجے کمار لالوانی کے بہیمانہ قتل کیخلاف یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر دھابیجی پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

ٹھٹھہ( امین فاروقی )صالح پٹ کے نوجوان صحافی اجے کمار لالوانی کے بہیمانہ قتل کیخلاف یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر دھابیجی پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت صدر دھابیجی پریس کلب مقصود احمد جوکیو، صدر پریس کلب گھارو ذوالفقار خاصخیلی نے کی احتجاجی مظاہرہ میں قومی عوامی تحریک رہنماء آصف جوکیو، سندھ ترقی پسند پارٹی رہنماء عمر ناہیو صحافی شاہد سموں، امین فاروقی، روشن علی بھوپانی، مشتاق بھنبھرو، صدام پہنور، محمد علی ناہیو، سیف الملوک شاہ، ذوالفقار سید، نواز خاصخیلی، منصور پہنور، رشید پہنور،

حسین ناہیو و دیگر شریک تھے اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کا قتل معاشرے کا قتل ہے گذشتہ دہائیوں سے سندھ میں صحافی ٹارگٹ پر ہیں درجنوں صحافی قتل کردئے گئے جنکے قاتلوں کی گرفت آج تک نہ ہوسکی جو لمحہ فکریہ ہے سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے قتل کئے گئے صحافی اجے کمار لالوانی سمیت پچھلے دیگر مقتول صحافیوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں