تحریک لبیک کا آزاد کشمیر بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان، امیر تحریک لبیک کے استقبال کی تیاریاں مکمل 223

تحریک لبیک کا آزاد کشمیر بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان، امیر تحریک لبیک کے استقبال کی تیاریاں مکمل

تحریک لبیک کا آزاد کشمیر بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان، امیر تحریک لبیک کے استقبال کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی ( فائزہ شاہ کاظمی سے )حریک لبیک کے مرکزی رہنما حافظ راشد قادری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ تحریک لبیک کا آزاد کشمیر کے ہر حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان ریاست کو ختم نبوت کے غداروں کے لیے خالی نہیں چھوڑیں گے 22 مارچ کو اپنے عظیم قائد تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین باغ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی فرمائیں گے

جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں آزاد کشمیر بھر سے قافلوں کی شکل میں لوگ شرکت فرمائیں گے عوام کا خون چوسنے والوں کا یوم حساب قریب ہے 72 سالوں سے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والوں کو عبرتناک شکست ہوگی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے عوام آج غربت میں پیسے جا رہی ہے بے روزگاری عام ہو چکی ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے دو وقت کا نوالہ بھی لوگوں سے چھین لیے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں

جب تحریک لبیک کی حکومت ہوگی یہ ملک کلمہ کے نام پے بنا ہے اس ملک کے اندر حضور کے گستاخوں کا رہنے کا کوئی حق نہیں 22 مارچ کے جلسے میں تمام اہل ایمان کو شرکت کی پر خلوص دعوت بھی دی جاتی ہے اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھرپورشرکت کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں