ڈیرہ غازی خان بین الصوبائی چک پوسٹ بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ کی بڑی کارروائی 198

ڈیرہ غازی خان بین الصوبائی چک پوسٹ بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ کی بڑی کارروائی

ڈیرہ غازی خان بین الصوبائی چک پوسٹ بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ کی بڑی کارروائی

کوہ سلیمان (فخرالزمان لکھیسر ) ڈیرہ غازی خان بین الصوبائی چک پوسٹ بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ کی بڑی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ایس ایچ او نصراللہ خان کیبایڈیشنل ایس ایچ او باقرخان لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیل کےمطابق بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بواٹہ کے ایس ایچ او نصرللہ خان نے اپنی ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او باقر خان لغاری سوار محمد امجد اور حاجی انور خان کے ہمراہ بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹہ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات جوکہ بلوچستان سے براستہ ڈیرہ غازی خان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے

کو ناکام بنا دیا گیا ہےبارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک اور کار کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس اور افیون برآمد کرتے ہوئے دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو گرفتارکر لیا ایس ایچ او نصراللہ خان لغاری نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت دو کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے

جبکہ دو ملزمان عبد الحمید اور در محمدبھی قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں ان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے ایڈیشنل ایس ایچ او باقر خان نے کہا کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت پر چیک پوسٹ بواٹہ پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں انے جانے والی ہرگاڑی کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں