Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کمشنر ڈیرہ کی ہدایت کارپوریشن کا غیررجسٹر پانی کے کنکشن منقطع کرنے کاسلسلہ تیسرے روز جاری

کمشنر ڈیرہ کی ہدایت کارپوریشن کا غیررجسٹر پانی کے کنکشن منقطع کرنے کاسلسلہ تیسرے روز جاری

کمشنر ڈیرہ کی ہدایت کارپوریشن کا غیررجسٹر پانی کے کنکشن منقطع کرنے کاسلسلہ تیسرے روز جاری

کمشنر ڈیرہ کی ہدایت کارپوریشن کا غیررجسٹر پانی کے کنکشن منقطع کرنے کاسلسلہ تیسرے روز جاری

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ خصوصی ) کمشنر ڈیرہ کی ہدایت کارپوریشن کا غیررجسٹر پانی کے کنکشن منقطع کرنے کاسلسلہ تیسرے روز جاری درجنوں غیرقانونی اور بلوں کی عدم ادائیگی پر پانی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے بغیر نقشہ کے تعمیرکمرشل وگھریلو عمارتیں بھی سیل کی جارہی ہے عوام اپنے عمارتوں کے نقشہ جات اور پانی کےکنکشن ریگولر کرائے چیف افیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل کی عوام سے اپیل تفصیل کےمطابق کمشنر ڈیرہ غازیخان ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں ریکوری انچارج ملک اظہر حسین نے شہر بھر کے مختلف بلاکوں اور کالونیوں میں لگے غیر رجسٹر پانی کے کنکشنز اور پانی کے بلوں کے عدم ادائیگیوں پر درجنوں کنکشنز کو منقطع کرادیئے

چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل گوندل نے بتایا کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت غیر رجسٹرڈ کنکشن کےاندراج کے حوالے سے سروے ٹیمیں مختلف بلاکوں اور کالونیوں میں بھیج دیئےہیں جو گھر گھر جاکر لوگوں کو کنکشنز کے اندراج کے حوالے سے اگاہی پہنچارہے ہیں جبکہ کنکشنز کے اندراج نہ کرانے پر اور بلوں کی عدم ادائیگیوں پر کنکشنز منقطع کرنے کابھی سلسلہ جاری ہے انہوں نےمزید بتایا کہ بغیر نقشہ جات قائم کمرشل پلازے دوکانات اور مکانات کو بھی اگاہی کے بعد سیل کیاجارہا ہے انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ پریشانی سے بچنے کےلئے اپنے کمرشل پلازے دوکانات اور مکانات کے نقشہ جات اور غیر رجسٹرڈ پانی کے کنکشنز کو کارپوریشن سے درج کرائے اور پانی کے بقایاجات اور سالانہ بلز فوری ادا کریں ورنہ کنکشنز کومنقطع کردیاجائے گا

Exit mobile version