فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کے ٹیسٹ جاری ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کورونا کا ٹیسٹ کروایا اور ایک بار پھر نتیجہ منفی آیا ہے۔
مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کرونا کا ٹیسٹ کروایا ، الحمدللہ ایک بار پھر نتیجہ منفی ہے ، خدا سب کو اپنی حفاظت میں رکھے #coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2021
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ریپڈ ڈائیگنوسٹک کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ جمعے کو مالاکنڈ یونیورسٹی کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ شریک تھے۔