Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پرنسپل عائشہ رسول کی کاوشوں سے لاء کالج بہتری کی جانب گامزن ہے طلباء 

پرنسپل عائشہ رسول کی کاوشوں سے لاء کالج بہتری کی جانب گامزن ہے طلباء 

پرنسپل عائشہ رسول کی کاوشوں سے لاء کالج بہتری کی جانب گامزن ہے طلباء 

پرنسپل عائشہ رسول کی کاوشوں سے لاء کالج بہتری کی جانب گامزن ہے طلباء 

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)تفصیلات کے مطابق گومل لاء کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء نے کہا کہ لاء کالج میں عائشہ رسول کی بطور پرنسپل  تعیناتی کے بعد سے کالج بہتری کی جانب گامزن ہے۔طلباء نے کہا کہ اس سے پہلے انہیں پریٹیکل کام کے مواقع میسر نہیں تھے مگر اب انہیں باقاعدگی سے مختلف تاریخی مقامات سمیت سپریم کورٹ اور اسلامی شریعت اکیڈمی اسلام آباد سمیت کئی تاریخی مقامات کے دورے بھی کرائے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل لاء کالج عائشہ رسول کی سربراہی میں انہوں نے شریعت اکیڈمی اسلام آباد سمیت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے مطالعاتی دورے کئے جس سے انہیں پریٹیکل کام سے ہم آہنگی ملی۔ طلباء نے بتایا کہ ان کی ذہنی نشونما کےلئے کالج میں جدید طرز کا انڈور ہال تعمیر کرنا خوش آئند ہے جس میں گومل لاء کالج کے طلباء جمناسٹک کے ساتھ ساتھ دیگر جسمانی کھیل کھیل سکیں گے ۔لاء کالج کے طلباء کے مطابق کتابیں تو پڑھ رہے تھے

مگر  پریکٹیکل کام سے ہم آہنگ نہیں ہو پا رہے تھے اب عائشہ رسول کی خصوصی دلچسپی سے ان کو وقتا فوقتا ڈسٹرکٹ بار،ہائی کورٹ بار سمیت سپریم کورٹ اور اسلامی شریعت اکیڈمی اسلام آباد سمیت کئی تاریخی مقامات کے دورے بھی کرائے جاتے ہیں جو ان کےلئے مستقبل میں کافی اہم ثابت ہو نگے۔

گومل لاء کالج کے طلباء نے شریعہ اکیڈمی اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے پہلی بار گومل لاء کالج میں ہونے والے 3 روزہ ورکشاپ کو بھی کافی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے ورکشاپس قانون کے طالب علموں کے لئے نہایت ضروری ہیں ۔

Exit mobile version