یو اے ای اوورسیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ہمیں فخر ہے، کیپٹن عاصم ملک 322

یو اے ای اوورسیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ہمیں فخر ہے، کیپٹن عاصم ملک

یو اے ای اوورسیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ہمیں فخر ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) گزشتہ روز نیشنل پیس کونسل آف پاکستان یواے ای یونٹ کی کور کمیٹی کا اجلاس کیپٹن عاصم ملک کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں یواے ای اور پاکستان کی لازوال دوستی کو سراہا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ یو اے ای اوورسیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ہمیں فخر ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے دونوں ملکوں کی معیشت کو ہمیشہ سپورٹ کیا، اجلاس میں سال 2021/22 کیلئے نئے عہدے داروں کی تقرری پر بھی بحث کی گئی،

اجلاس میں ضرورتمند خاندانوں کی لیے رمضان پیکیج، یواے ای موجود روزگار کی تلاش میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مناسب نوکریوں کا بندوبست اور ماہر قانون دانوں کے زیرسرپرستی مسائل کا شکار پاکستانیوں کی قانونی مدد، تعلیم کے میدان میں ضرورتمند طلبہ وطالبات کی مفت ڈپلومہ کے حصول،

پاکستان میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنا اور طبی سہولیات جیسے موضوعات پر بحث کی گئی گی،اس موقع پر یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا جس میں خواتین ونگ کی عہدیداروں نے بھی بھرپور اندازمیں شرکت کی، اجلاس میں یواے ای حکومت کے وضع کردہ ایس اوپیز کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں