گلگت بلتستان صوبہ قبول نہیں ، قوم پرست تنظیم جے کے ایل ایف (نظریاتی) نے ڈی چوک دھرنے کا اعلان کر دیا
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے سربراہ صداقت مغل کشمیری ، محمد ریاض اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے باز رہے، جموں کشمیر بارے جن ممالک کے ساتھ خفیہ معاہدے کیے گئے ہیں وہ پاکستانی و کشمیری عوام کے سامنے لائے جائیں اور جی بی اور آزادکشمیر پر مشتمل حکومت قائم کی جائے۔ لبریشن فرنٹ نظریاتی کے رہنماوں نے اپنے مطالبات کے حق میں 3 اپریل کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں پرامن احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان بھی کردیا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کی
طرف سے راولپنڈی میں صحافیوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صداقت مغل کشمری نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام سے کوہی شکوہ نہیں پاکستانی عوام نے کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ، بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کی متنازع حصیت بھارت نے 5 اگست 2019ء کو غیر قانونی طریقہ سے ختم کی تو حکومت پاکستان صرف بیانات تک محدود رہی انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا حل صرف مذاکرات سے ہو سکتا ہے اور ان مذاکرات کے اصل فریق آزادی پسند کشمیری ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی 13 اگست 1948 کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو لامعدود حق خود ارادیت دیا جائے، ہم خود مختار جموں کشمیر کے حامی ہیں لیکن اگر اکثریت نے
پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ رہنا قبول کیا تو ہم اس فیصلے کو قبول کریں گے۔ صداقت مغل کشمیری نے کہا کہ ہم نے پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے 3 اپریل کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں پرامن دھرنا دینے کی کال دی ہے، احتجاج میں شامل ہونے کیلئے ہم نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ، مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی اور تمام آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن دھرنا دیں گے جو ہمارا جمہوری حق ہے ۔ صداقت مغل کشمیری نے پاکستانی عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ جموں کشمیر کی تقسیم پر خاموش نہ رہیں
بلکہ اپنی سیاسی جماعتوں اور حکومت پر پریشر ڈالیں کہ وہ تقسیم جموں کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے میں ہماری مدد کریں گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کو جاہز تصور کرنے کے مطرف ہو گا ۔ صداقت مغل کشمیری نے کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ تمام آزادی پسند سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو جائیں اور ایک ساتھ ملکر الیکشن میں بھی حصہ لیں کیونکہ ہم نے ریاستی تشخص کو بچانے کے لیے ہر اپشن استہمال کرنا ہے اور غیر ریاستی جماعتوں کے لیے الیکشن میں میدان خالی چھورنے سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔
صداقت مغل کشمیری نے کہا کہ ہم کشمیری ہیں اور اپنے جموں کشمیر کیلئے مخلص ہیں اسی لیے ہمیں جموں کشمیر کو تقسیم سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ عشایئے سے پارٹی کے سینئر رہنماء ریاض ، نواز معاویہ اور کینڈا سے آہے ہوے آزادی پسند رہنماء محمد ریاض نے بھی خطاب کیا۔عشایئے میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے گلگت بلتستان کے صدر زیلدار پرویز ، اسلام آباد کے صدر راجہ آزاد، راجہ عمیر ترجمان پارٹی، محمد لقمان ، راجہ احسن و دیگر بھی شریک ہوئے۔