تئیس 23- مارچ “یوم پاکستان” کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے سول اسپتال مکلی تک ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا
ٹھٹہ( امین فاروقی ): 23- مارچ “یوم پاکستان” کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے سول اسپتال مکلی تک ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ نظام الدین جتوئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی کے علاوہ محکمہ روینیو، صحت، تعلیم،
لوکل گورنمنٹ، اینٹی کرپشن، پولیس، سشل ویلفیئر، انفارمیشن و دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ، مختلف این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز حلالی پرچم، بینر اور پمفلیٹ اٹھاتے ہوئے ملک سے تجدید عہد وفا کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، سر سید احمد خان و دیگر اہم رہنماؤں کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔