سندھ لٹریچر فیسٹول حیدرآباد میں رسول بخش پلیجو کی پوتیاں نتاشہ پلیجو اور سونیا پلیجو نے شاعری کو گا کر شریک شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا 164

سندھ لٹریچر فیسٹول حیدرآباد میں رسول بخش پلیجو کی پوتیاں نتاشہ پلیجو اور سونیا پلیجو نے شاعری کو گا کر شریک شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا

سندھ لٹریچر فیسٹول حیدرآباد میں رسول بخش پلیجو کی پوتیاں نتاشہ پلیجو اور سونیا پلیجو نے شاعری کو گا کر شریک شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا

ٹھٹہ( امین فاروقی )سندھ لٹریچر فیسٹول حیدرآباد میں رسول بخش پلیجو کی پوتیاں نتاشہ پلیجو اور سونیا پلیجو نے گٹار پر معروف گلوکارہ جیجی زرینہ کے گیت سمیت شاہ بھٹائ کی صوفیانہ شاعری اور فیض احمد فیض کی شاعری کو گا کر شریک شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا ڈاکٹر نعیم پلیجو اور ڈاکٹر شبنم پلیجو کی بیٹیوں پلیجو سسٹرز نے گذشتہ شب سندھ لٹریچر فیسٹول حیدرآباد میں گٹار کے ذریعے اپنی دادی معروف سندھ گلوکارہ کی مشہور گیت کو گایا اس سمیت خود کے انقلابی گیت گا کر شرکاء کو جھوماکر داد وصول کی پلیجو سسٹرز نتاشہ اور سونیا پلیجو اس وقت ینگ ٹیلینٹ بنکر ابھر رہی ہیں

مختلف جگہوں پر درجنوں پروگراموں میں اپنے جوہر دکھا چکی ہیں سندھ کے معروف ایشیاء کے ماہر قانون دان رسول بخش پلیجو کی پوتی نتاشہ پلیجو چین میں فائنل ائیر کی طالبہ جبکہ سونیا پلیجو کراچی میں او لیول کی طالبہ ہیں اس جدید دور میں پلیجو سسٹرز تانیہ اور سونیا پلیجو ینگ ٹیلینٹ کے ساتھ ابھر کر آئ ہیں سندھیانی تحریک کی ذیلی تنظیم سندھیانی گرلز شاگرد تنظیم کی تربیت یافتہ پلیجو سسٹرز اس وقت کلاسیکل فوکس گیت کو اپنی مہارت کے ذریعے گٹار پر گا کر اپنا نام بناچکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں