سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب کے اعزاز میں پی پی پی ناروے کے مرکزی رہنما چوہدری اسماعیل سرور کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا
دولتالہ(نامہ نگار)سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب کے اعزاز میں پی پی پی ناروے کے مرکزی رہنما چوہدری اسماعیل سرور کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تقریب کے شرکاءسجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی ،سابق صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان احمد نواز کھوکھر ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ضیافت حسین ،ممتاز صحافی عبدالرحمان رضا نے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں نے سید منور نقوی کی قیادت میں علاقے کی تعمیر و ترقی ،مسائل کی نشاندہی ،مظلوم کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچانے کا فریضہ ہمیشہ غیر جانبدارنہ اور زمہ دارانہ انداز میں ادا کی 90کی دہائی میں لگایا گیا یہ پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے اور اپنی چھاﺅں سے اہل علاقہ کو فیض یاب کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی اور صحافت معاشرے کا اہم ستون ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں،
وہ جو کچھ دیکھتے اور سنتے ہیں وہ بیان کردیتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں جبکہ مثبت صحافت قوموں اور ملکوں کی راہنمائی بھی کرتی ہے جس سے ملک و قوم ترقی اور کامیابی کی شاہراہوں پر گامزن ہوجاتے ہیںاس موقع پر خطاب کرتے صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ،نوید افسر راجہ ،عابد حسین چوہدری نے چوہدری اسماعیل سرور کی ناروے میں مقیم ہم وطنوں کی فلاح و بہبود پاکستان ناروے
فورم،پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے اور چوہدری امیر علی خان ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کو شاندار الفاظ میں سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اسماعیل سرور نے کہا کہ پریس کلب دولتالہ کی علاقہ کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پریس کلب دولتالہ اپنے ماضی کی شاندار رویات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مشن پر قائم و دائم رہے گا تقریب میںراجہ ہارون،نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی چوہدری وقار احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی